مہمند ایجنسی،تیسرے روزبھی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، کئی مکا نات کی چھتیں اور دیواریں منہدم

ایک شحص جا ن بحق جبکہ متعدد زخمی

اتوار 13 مارچ 2016 17:12

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) مہمند ایجنسی میں تیسرے روز بھی با رشوں کا سلسلہ جاری ۔شدید با رشوں کی وجہ سے کئی مکا نات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ۔مجموعی طور پر ایک شحص جا ن بحق جبکہ متعدد زخمی۔پولیٹیکل انتظا میہ کی جا نب سے امدادی کا روائیاں جا ری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ملک کے دوسرے حصوں کی طرح مہمند ایجنسی میں بھی شدید با رشوں کا سلسلہ جا ری ہے اور امدہ اطلا عات کے مطا بق ایجنسی بھر میں با رشوں کی وجہ سے ما لی اور جا نی نقصانات ہو ئے ہیں جس کے مطا بق تحصیل صا فی کے علاقہ قندھاری میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شحص جان بحق ہوا تھا جبکہ کئی علاقوں سے مکا نات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو نے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔

ہیڈ کو ارٹر غلنئی میں کچی برامدہ گر نے سے مکر م نا می شحص کے گھر میں خا تون سمیت تین بچے زخمی ہو ئے ۔جس کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فا رغ کر دیا گیا ۔پولیٹیکل انتظا میہ نے امدادی کا روئیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :