ئیکروپلان کے مطابق ضلع بھر میں جاری پولیومہم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے،اے ڈی سی جی ژوب

اتوار 13 مارچ 2016 17:29

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) اے ڈی سی جی راز محمد کاکڑ نے پولیو افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروپلان کے مطابق ضلع بھر میں جاری پولیومہم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہلک بیماری سے بچنے کیلئے صوبائی حکومت اپنی تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے#انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھرکیلئے معذور بناسکتے ہیں اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی قسم غفلت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہاگر کسی اہلکار نے کوتائی کی اسی وقت ٹرمینیشن آرڈر دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہے اس میں علماء کرام ،قبائلی عمائدین ،میڈیا اور زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس موذی مرض سے بچاو کیلئے کردار ادا کریں پولیو فوکل پرسن بوستان نے مہمان خصوصی کو بریفینگ دی اور کہا کہ21یونین کونسلوں میں 63657بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلائے جائینگے اسمیں ٹرانزٹ پوائنٹ 7موبائل ٹیمیں 173ہونگے سیکیورٹی انتظامات مکمل تمام ٹیمیں دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دینگے بعدازاں مہمان خصوصی اے ڈی سی جی راز محمد کاکڑ ،اے ڈی سی قاسم ندیم بگٹی ،ڈی ایچ او ڈاکڑمظفرشاہ،ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل،این سٹاپ کے ڈاکٹر آمین،یونیسف کے عبدالصمد حریفال ،داکٹر صوبا خان مندوخیل اور سینئر صحافی اخترگل مندوخیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلائیں۔