ترقیاتی کاموں سمیت ملازمین کی بھرتی کے حوالہ سے چوہدری اسد الرحمٰن اور نازیہ راحیل کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں، ریاض فتیانہ
اتوار 13 مارچ 2016 17:31
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء)سابق ایم این اے و چئیرمین ہیومن رائٹس پاکستان ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں سمیت ملازمین کی بھرتی کے حوالہ سے ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن اور ایم پی اے نازیہ راحیل کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں،موجودہ نمائندگان ترقیاتی کاموں کو پایہ ء تکمیل پہنچائیں ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے کمالیہ کے عوام متاثر ہوں گے ،کسی کو میرے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے اگر برتری کا گمان ہے تو میں ہر جگہ مناظرے کے لیے تیار ہوں تاہم ہارنے والے کو سیاست سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و چئیرمین ہیومن رائٹس پاکستان ریاض فتیانہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ آج موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے ایک دوسرے کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں جس سے کمالیہ کے عوام ان کی مخالف کی وجہ سے مسلسل متاثر ہورہے ہیں انہوں نے دونوں منتخب نمائندوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ چند ترقیاتی کاموں کے ادھورے کیے جانے پر علاقانی نمائندے آپس میں جنگ پر اتر آئے ہیں ۔
جتنے کام انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کروائے اس سے کہیں زیادہ میں اکیلا علاقہ کے لیے کروا چکا ہوں انہوں نے الزام لگایا کہ میرے بہت سے منصوبے جو تکمیل کے مراحل میں تھے انہیں صرف اس لیے روکا گیا کہ ان پر ان کی تختیاں لگانے پر انہیں مذاق کا سامنا کرنا پڑنا تھا ۔میں دونوں قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان کو کسی بھی پلیٹ فارم پر مناظرے کی دعوت دیتا ہوں کہ کمالیہ میں ترقی کس دور میں ہوئی ۔ میں منتظر ہوں کہ دوسری جانب سے میڈیا کے حوالے سے کب مناظرے کی دعوت کے قبول ہونے اور تاریخ او ر مقام کا بتایا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.