پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی،پبلک ٹرانسپورٹ میں مافیا کی جانب سے تاحال نئے کرائے نامے تاحال نافذ نہ کےئے جاسکے
اتوار 13 مارچ 2016 17:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی اورچیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کرایوں میں معمولی کمی پر بھی عمل درآمد نہ کرایاجاسکاہے ،اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں مافیا کی جانب سے تاحال نئے کرایہ نامے نافذ نہیں کیے جاسکے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر کی کمی کے ثمرات نہ پہنچائے جاسکے ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چیف کمشنر آفس کی جا نب سے کرایوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے ایک سے چار کلومیٹر تک دو روپے کی کمی ، چار سے آٹھ کلومیٹر تک کے کرائے میں ایک روپیہ کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے آٹھ سے چودہ کلومیٹر تک دوروپے اور چودہ سے بائیس کلومیٹر تک دوروپے کمی جبکہ تیس یا اس سے زائد کلومیٹر تک کے کرائے میں چار روپے کمی کی گئی تھی تاہم پبلک ٹرانسپورٹر ز نے اس کمی پر بھی عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئے کرائے نامہ عائد نہیں کیے ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے نئے اور پرانے کرایوں پر تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے عام ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.