پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی،پبلک ٹرانسپورٹ میں مافیا کی جانب سے تاحال نئے کرائے نامے تاحال نافذ نہ کےئے جاسکے

اتوار 13 مارچ 2016 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی اورچیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کرایوں میں معمولی کمی پر بھی عمل درآمد نہ کرایاجاسکاہے ،اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں مافیا کی جانب سے تاحال نئے کرایہ نامے نافذ نہیں کیے جاسکے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر کی کمی کے ثمرات نہ پہنچائے جاسکے ہیں ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد چیف کمشنر آفس کی جا نب سے کرایوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے ایک سے چار کلومیٹر تک دو روپے کی کمی ، چار سے آٹھ کلومیٹر تک کے کرائے میں ایک روپیہ کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے آٹھ سے چودہ کلومیٹر تک دوروپے اور چودہ سے بائیس کلومیٹر تک دوروپے کمی جبکہ تیس یا اس سے زائد کلومیٹر تک کے کرائے میں چار روپے کمی کی گئی تھی تاہم پبلک ٹرانسپورٹر ز نے اس کمی پر بھی عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئے کرائے نامہ عائد نہیں کیے ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے نئے اور پرانے کرایوں پر تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے عام ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا آن لائن سے گفتگو کے دوران کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹ مکمل کرنے ،نئے کرایہ نامہ کے تحت رعایت اور کرایہ نامہ کی تشہیر عام نہ کی جاسکی ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وہ حکومتی احکامات ماننے سے انکاری ہیں ۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر آر ٹی اے سیکرٹری شازیہ ا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیادپر مختلف روٹس پر چکنگ اورجرمانے عائد کیے جارہے ہیں شہریوں کی جانب سے شکایات کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔