فیصل آباد پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں ضلعی صدارت کیلئے سات امیدوار انتخاب لڑنے کیلئے تیاریوں میں مصروف‘
اتوار 13 مارچ 2016 17:33
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں فیصل آباد ضلع کی صدارت کیلئے سات امیدوار انتخاب لڑنے کیلئے تیاریوں میں مصروف‘ پنجاب کے دوبڑے گروپ فیصل آباد میں اپنا ”راج“ کرنے کیلئے کوشاں‘ جبکہ فیصل آباد میں تحر یک انصاف مختلف گروپوں میں تقسیم ہے جوکہ چوہدری محمد سرور کے خلاف ہیں آن لائن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن میں ضلعی صدر کا الیکشن لڑنے کیلئے ایم پی اے خرم شہزاد‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم‘ شہباز احمد کسانہ‘ سابق ضلعی صدر رانا احمد راحیل‘ سابق ایم این اے رانا آصف توصیف‘ سابق سیکرٹری سپورٹس خالد محمود مغل اور جاوید نیاز منج نے تیاری کر رکھی ہے۔
31 مارچ تک رکنیت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے رکنیت سازی کا کام جاری ہے تاہم شہریوں کی طرف سے پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ مقامی رہنما بڑی مشکل سے اس کام کو مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
فیصل آباد میں شیخ شہزاد یونس گروپ چوہدری محمد سرور کے خلاف ہے ان کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور کے آنے سے پنجاب تحریک انصاف کمزور ہوئی ہے اس طرح پنجاب میں چوہدری محمد سرور اور شفقت محمود کے آمنے سامنے آنے کے بعد فیصل آباد میں بھی دونوں کے حامی گروپ سرگرم ہو گئے ہیں اور شہر پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.