فیصل آباد ،ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونیوالی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ،

فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،

اتوار 13 مارچ 2016 17:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونیوالی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ،فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، لاری اڈا ، سرگودھا روڈ ، ملت روڈ ، اقبال سٹیڈیم ، سول لائن ، گلبرگ ، غلام محمد آباد، ستیانہ روڈ سمیت متعدد علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ، نظام زندگی بری طرح متاثر، آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونیوالی موسلادھار بارش کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا جبکہ وقفے وقفے سے ہو نیوالی موسلادھار طوفانی بارش کے سبب شہر بھر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آئے ہوئے ہیں جبکہ لاری اڈا میں جمع ہونے والے بارش کے پانی نے تباہی مچادی جس کے سبب مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ناقص نکاسی آب کے نظام نے واسا کی کار کردگی کا پول کھول کر رکھ دیا کئی زیر آب علاقوں میں کھڑے گندے پانی کے سبب شہریوں اور رہائشیوں کو آمدو رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ اس تمام تر ناگہانی صورتحال کے سبب واسا اور ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی کھل کر سامنے آگئی ، واسا کی جانب سے شہربھر کے نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کو نکالنے کے لئے کئی مقامات پرہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :