فیصل آباد ،ایلیٹ فورس کی جعلی وردی پہن کر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ایلیٹ فورس کی جعلی وردی پہن کر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار ، دوسرا فرار ، پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیاآن لائن کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر 275ج ب میں اے ایس آئی محمد انور نے ملزم معراج دین اور رانا طاہر کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان شادی کی تقریب میں ایلیٹ فورس کے مونو گرام والی وردی پہن کر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جس پر معراج دین اور رانا طاہر کو ٹیم کے ہمراہ قابو کیا ،رانا طاہر پولیس کی گرفت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ معراج دین کو قابو کر کے اس سے 12بور رائفل پسٹل 30بور اور چار گولیاں بھی برآمد کر لیں ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، مغرور ہونیوالے ملزم رانا طاہر کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :