کراچی میں ہو نے والے دوبم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:42

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) کراچی میں ہو نے والے دوبم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رینجرز چو کی پر حملے کیلئے پہلی بار شاپر بم کا استعمال کیا ہے بم میں500گرام آتشی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز پر دوحملے تین منٹ کے وقفے سے کئے گئے ہیں جس میں دہشتگردکالے رنگ کے شاپر میں آتشی مواد ڈال کر رینجرز چوکی کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے دھماکے کے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا عینی شاہدین کے مطابق حملے میں چوکی کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا پولیس کا کہناہے کہ حملہ شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش ہے شہری میں سیکیورٹی کی سخت انتطامات کیے گئے ہیں پولیس کی جا نب سے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :