اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت میں قائم 177 پارکس کی حالت خراب، شہری اچھے انوائرمنٹ کو ترسنے لگے،

اتوار 13 مارچ 2016 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت میں قائم 177 پارکس کی حالت خراب، شہری اچھے انوائرمنٹ کو ترسنے لگے، پوش سیکٹروں کے پارکوں پر توجہ جبکہ مڈل کلاس سیکٹروں کے پارکوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

گرین ایریا اور گراوٴنڈ میں گھاس ایک فٹ تک بڑھ گئی ہیں جس میں سیکٹر آئی ٹین کے 10 پارک، سیکٹر آئی نائن کے تین پارکس اور سیکٹر آئی ایٹ کے 9 پارکوں میں گندگی کے بھی ڈھیر نظر آتے ہیں جنکو فوری صفائی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے 177 پارکوں میں سے 101 پارکوں کو سی ڈی اے تاحال نام بھی نہیں دے سکا ہے جبکہ 76 پارکوں کے نام ہیں۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ممبر انوائرمنٹ سناء اللہ امان نے بتایا کہ مختلف سیکٹروں میں قائم پارکوں کی صورتحال پر غور کر رہے ہیں جبکہ درجنوں پارکوں میں ترقیاتی کام بھی جاری ہے ، گھاس اور پھولوں کیلئے بھی کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :