سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سند ھ شاہد حیات کی ملاقات

ایم کیو ایم کی ’‘را“ سے مبینہ فنڈنگ ، لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کی واپسی سے متعلق امور پر بات چیت

اتوار 13 مارچ 2016 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناضم کراچی مصطفی کمال سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سند ھ شاہد حیات نے ملاقات کی ہے جس میں ایم کیو ایم کی ’‘را“ سے مبینہ فنڈنگ ، لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کی واپسی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے ، اتوار کے روز 20منٹ کی ہونے والی ملاقات میں انیس قائم خان ، ڈاکٹر صغیر احمد ، اور سیم آفتاب بھی موجود تھے ، کمال ہاؤس آمد پر ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات کا استقبال کیا ،ملاقات میں ایم کیو ایم کی ”را “ سے فنڈنگ اور سرفراز مرچنٹ کی وطن واپسی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے ، اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے مصطفی کمال سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کی ”را“ سے فنڈنگ کے حوالے سے ٹھوس ثبوت ہیں یا صرف زبانی الزمات لگا رہے ہیں ؟ کراچی سے لند ن رقم کس طرح منتقل ہوتی تھی ؟ کون ،منتقل کرتا ہے ؟ کس مد میں استعمال ہوتی ہے؟ آپ اپنا بیان کب قلمبند کروا سکتے ہیں مصطفی کمال نے ایف آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی پریس کانفرنس کے ذریعے ”را“ اور الطاف حسین گٹھ جوڑ سے متعلق بتا چکا ہوں تاہم ، اور اب بھی ایف آئی اے کو مکمل حقائق سے آگاہ کرنے کے کے لیا تیار ہوں ایف آئی اے جب کہے گی بیان ریکارڈ کروا دوں گا ،الطاف حسین کو ”را“ سے فنڈنگ کے حوالے سے تمام مطلوبہ ثبوت ایف آئی کو فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال کی جانب سے آئندہ 48گھنٹوں میں ایف آئی کو اپنا بیان ریکارڈ کروائے جانے کا امکان ہے