نامناسب انتظامات کے باعث راحت فتح علی خان کا اسلام آباد کے ہوٹل میں میوزک کنسرٹ منسوخ، ہزاروں روپے کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین کا ہوٹل میں شدید احتجاج

اتوار 13 مارچ 2016 18:39

نامناسب انتظامات کے باعث راحت فتح علی خان کا اسلام آباد کے ہوٹل میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت کے فائیو سٹار ہوٹل میں پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا میوزک کنسرٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ کر نے اور نشے میں دہت افراد کے حال میں گھسنے اور شور شرابہ کر نے کی وجہ سے بد نظمی کا شکار ہو گیا،ہوٹل انتظامیہ نے بدنامی سے بچنے کیلئے نشے میں دھت افراد کو پولیس کے حوالے کر نے کی بجائے کنسرٹ ہی منسوخ کر دیا ،کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد ہزاروں روپے کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین نے ہوٹل میں شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد کے معرقف فائیو سٹار ہوٹل میر یٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا میوزک کنسرٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ کر نے اور نشے میں دہت افراد کے حال میں گھسنے اور شور شرابہ کر نے کی وجہ سے بد نظمی کا شکار ہو گیا،ہوٹل انتظامیہ نے بدنامی سے بچنے کیلئے نشے میں دہت افراد کو پولیس کے حوالے کر نے کی بجائے کنسرٹ ہی منسوخ کر دیا ،کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد ہزاروں روپے کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین کا ہوٹل میں شدید احتجاج کر تے رہے کہا کہ کنسرٹ کے تمام ٹکٹ میر ٹ ہوٹل کی انتظامیہ نے خو د فروخت کیلئے اسلئے کنسرٹ کے انتظامات کی ذمے داری بھی ہوٹل انتظامیہ کی تھی ،ہوٹل انتظامیہ کی ذمے داری تھی کہ وہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پورا کنسرٹ ہی منسوخ نہ کر تے بلکہ نشے میں دھت افراد کو پولیس کے حوالے کرتے ،شائقین کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹکٹس کے پیسے واپس کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :