امید ہے بلے باز بھارت میں مشکلات کا شکار نہیں ہونگے، ایشیا کپ میں جو ہوگیا وہ ماضی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بڑا ایونٹ ہے،قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمدکی میڈیا سے گفتگو، عالمی ایونٹ میں بھارت کو ہرانے کی ابتدا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے کریں گے، فاسٹ بولر وہاب ریاض

اتوار 13 مارچ 2016 18:50

امید ہے بلے باز بھارت میں مشکلات کا شکار نہیں ہونگے، ایشیا کپ میں جو ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کی کنڈیشنز میں فرق ہے، امید ہے کہ بلے باز یہاں مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے، ایشیا کپ میں جو ہوگیا وہ ماضی ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بڑا ایونٹ ہے۔کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں بہت جوش و خروش ہوتا ہے، میگا ایونٹ میں خاص طور پر بھارت کے خلاف جو پرفارم کرتا ہے ہیرو بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے ان کی طرح میچ فنش کروں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہمارا پیس اٹیک شاندار ہے، پاکستان آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو اب تک نہیں ہرا پایا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اس کی ابتداء کریں گے۔،وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں باونس بیک کرے گی، عالمی ایونٹ میں بھارت کو ہرانے کی ابتدا ٹی 20 سے کرینگے

متعلقہ عنوان :