افغان طالبان نے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کردی ، سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں کمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی،بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 3 افراد مارے گئے، 3بچے زخمی
اتوار 13 مارچ 2016 18:57
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) افغان طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں کمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔
اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔طالبان کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ مولوی حقانی ضلع کوٹ میں شدید جھڑپ میں 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوئے ۔مولوی حقانی نے فوجی آپریشن کی قیادت کرنے کیلئے ضلع کوٹ گئے تھے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مولوی حقانی کے قافلے پر گھات لگا کر کس نے حملہ کیا تاہم ضلع کوٹ داعش کا مضبوط گڑھ بتایا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.