ملائیشین وزیر اعظم سے بدعنوانی بارے سوالات پوچھنے پر2 آسٹریلوی صحافی گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 18:58

کوالالمپور/سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) ملائیشیا میں وزیر اعظم نجیب رزاق سے بدعنوانی کے ایک اسکینڈل کے حوالے سے سوالات پوچھنے والے2 آسٹریلوی صحافیوں کو گرفتار کرکے انہیں ملک نہ چھوڑنے کا پابند کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقملائیشین وزیر اعظم سے بدعنوانی کے ایک اسکینڈل کے حوالے سے سوالات پوچھنے والے2 آسٹریلوی صحافیوں کو گرفتار کرکے انہیں ملک نہ چھوڑنے کا پابند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں خبر آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی نے نشر کی ہے اور زیر حراست صحافیوں کا تعلق بھی اسی ادارے سے ہے۔ رپورٹر لنٹن بیسر اور کیمرہ آپریٹر لوئی اروگلو کو ہفتے کی شب کچنگ شہر میں حراست میں لیا گیا۔ ویڈیو فوٹیج میں بیسر کو کوالا لمپور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں 2006 میں ایک منگولین خاتون کے قتل کے حوالے سے سوال پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ خاتون 2002 میں فرانسیسی آب دوزوں کی خرید کی ایک ڈیل میں ملوث تھی اور اسے خاموش کرنے کے لیے قتل کیا گیا تھا۔ رزاق کے دو محافظوں کو اس سلسلے میں سزا سنائی جا چکی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا اس عورت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :