پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نہم و دہم جماعتوں کے طالبعلم فیس سے مستثنیٰ قرار

اتوار 13 مارچ 2016 19:11

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نہم و دہم جماعتوں کے طالبعلم فیس سے مستثنیٰ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں پڑھنے والے کلاس نہم اور دہم کے طالبعلموں کو بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانات فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیاگیاہے-اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام نے پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ کلاس نہم ودہم کے طالبعلموں کا سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں ریکارڈ مکمل اور درست کر لیا جائے تاکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے متعلقہ بورڈز کو ان طالبعلموں کی مکمل معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے-سرکلر میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ والدین کی آگاہی کے لئے اس ہدایت نامہ اور نوٹیفکیشن کو سکول کے گیٹ اور دفتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے کیونکہ پارٹنر سکول نہم ودہم جماعتوں کے طالبعلموں سے رجسٹریشن و امتحانات فیس کی مدمیں کوئی رقم وصول کرنے کے مجا زنہیں -

متعلقہ عنوان :