سعودی عرب میں ایک اور سزائے موت پر عملدرآمد،رواں سال اب تک سعودی عرب میں 72 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے

اتوار 13 مارچ 2016 19:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں ایک ملکی شہری کو قتل کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں ایک اور سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا ۔ حادیان القہطانی کو سزائے موت کا حقدار عبداللہ القعود کو قتل کرنے کے جرم میں ٹھہرایا گیا۔

(جاری ہے)

سال رواں کے دوران اب تک سعودی عرب میں 72 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب میں سزائے موت عموما سر قلم کر کے دی جاتی ہے۔ دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر دو جنوری کو سعودی عرب میں ایک ساتھ 47 افراد کے سر قلم کر دیے گئے تھے۔ گزشتہ برس سعودی عرب میں 153 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :