ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کاخاکی رنگ کی نیکر کی جگہ بھورے رنگ کی پتلون کو وردی کا حصہ بنانے کا فیصلہ
اتوار 13 مارچ 2016 20:04
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء)بھارت میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے اپنی وردی میں تبدیلی کرتے ہوئے خاکی رنگ کی نیکر کی جگہ بھورے رنگ کی پتلون کو وردی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان راجستھان کے ناگور میں آر ایس ایس کی آل انڈیا یونین ایوان نمائندگان کے اجلاس کے بعد جنرل سیکریٹری بھیاجی جوشی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔بھیاجی جوشی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنظیم اتنی ترقی نہیں کر سکتی جتنی ہم نے کی ہے، اس لیے ہم نے اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں تنظیم نے کافی ترقی کی ہے اور نوجوانوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی ہے۔(جاری ہے)
جے این یو میں مبینہ طور پر لگنے والیمبینہ ملک دشمن نعروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن نعرے ملک کے کسی بھی حصے میں لگیں گے تو اس کے خلاف کارروائی تو کرنی پڑے گی۔
بھیاجی جوشی نے مزید کہا کہ چاہے ملک کی کوئی بھی حکومت ہو اس طرح سے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔انھوں نے سوال کیا کہ یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے اور ایسی ذہنیت کو کیا سمجھا جائے۔کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کی آر ایس ایس کے مقابلے اسلامک سٹیٹ والے بیان پر بھی بھیاجی جوشی نے شدید تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے ہمارے بارے میں جو بھی کہا اس سے ان کی جہالت جھلکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.