جرمن ونگز کے مسافر طیارے کے معاون پائلٹ آندریاس لوبٹس کو ہسپتال بھیجنے کا مشورہ دیا گیا تھا، رپورٹ میں انکشاف

اتوار 13 مارچ 2016 20:04

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) فرانسیسی تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس جرمن ونگز کے مسافر طیارے کو دانستہ طور پر تباہ کر دینے والے معاون پائلٹ آندریاس لوبٹس کو ایک نجی ڈاکٹر نے ذہنی دبا اور ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں علاج کرانے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف فرانسیسی تفتیش کاروں نے اس بارے میں جاری کردہ اپنی حتمی رپورٹ میں کیا ہے۔

تفتیشی ادارے بی ای اے نے یورپی حکام پر زور دیا ہے کہ کہ پائلٹوں کی صحت بالخصوص ذہنی امراض کی صورت میں ان کی زیادہ نگرانی کی جائے۔ 24 مارچ 2015 کے روز جرمن ونگز کی ہسپانوی شہر بارسلونا سے جرمن شہر ڈسلڈورف جانے والی پرواز کو اس کے معاون پائلٹ آندریاس لوبٹس نے دانستہ طور پر تباہ کر دیا تھا۔ اس واقعے میں جہاز میں سوار عملے کے6 ارکان اور تمام 144 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :