ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کو جھٹکا، فاسٹ باوٴلر محمد سمیع پاؤں پر گیند لگنے سے ذخمی ، دو دن کے اندر فاسٹ باوٴلر مکمل صحتیاب ہو جائیں گے، سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک

اتوار 13 مارچ 2016 20:08

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کو جھٹکا، فاسٹ باوٴلر محمد سمیع پاؤں ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد سمیع کولکتہ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاوٴں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران فاسٹ باوٴلر محمد سمیع بیٹنگ کرتے ہوئے پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے محمد سمیع کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ سمیع کے پیر کے انگوٹھے پر لگنے والی چوٹ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں اور قومی ٹیم فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر فاسٹ باوٴلر مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔انجری کے سبب محمد سمیع کی کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے لیکن وہ ہندوستان کے خلاف میچ کیلئے ممکنہ طور پر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :