پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دیناحکومت کی بڑی غلطی ہے،بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی ،جب بھی پاکستانی ٹیم بھارت آتی ہے انکی خفیہ ایجنسی کے لوگ بھی شائقین کے نام پر یہاں آجاتے ہیں،وزیراعظم کو ایک کال کرکے کہناچاہے تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک پاکستان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیل سکتے ، بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے شیوسینا کے پاکستان مخالف بیان کی حمایت کردی

اتوار 13 مارچ 2016 22:09

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دیناحکومت کی بڑی غلطی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے شیو سینا کے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دیناحکومت کی بڑی غلطی ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم جب بھی بھارت آتی ہے توپاکستانی خفیہ ایجنسی کے لوگ بھی شائقین کے نام پر یہاں آجاتے ہیں۔

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما کاکہنا ہے کہ میں شیوسینا کے رہنما اودے ٹھاکرے کے اس بیان سے متفق ہوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دینا بڑی غلطی ہے،یہ میچ سری لنکا،ڈھاکا،مالدیپ یا کہیں اور ہونا چاہئے تھا کیونکہ مسئلہ یہ ہیکہ جب پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت آتی ہے توپاکستانی خفیہ ایجنسی کے لوگ بھی شائقین کے نام پر یہاں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیراعظم کو ایک کال کرلینی چاہئے تھی اور واضح کہہ دینا چاہئے تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک پاکستان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا جاسکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوانہتہا سپند تنظیم شیوسینا کے رہنما اودے ٹھاکرے نے کہاتھا کہ ایسے وقت میں جب سرحدوں پر ہمارے فوجیوں پر بم پھینکے جارہے ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،اودے ٹھاکرے نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔