ہم کسی ”مولانا “سے خوفزدہ نہیں ہو نگے ‘ لاکھوں مولوی بھی آجائے خواتین اب پیچھے نہیں ہٹیں گی ‘انتہا پسندوں کو ملک کو یر غمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ‘سیاسی جماعتوں کو سمجھ آگئی ہے خواتین کو مضبوط بنائے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا ‘مولانا فضل الر حمن کیوں حقو ق نسواں بل سے خوفزدہ ہو رہے ہیں میں انکو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ہم کسی مرد کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائیں گی‘ سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ کا انٹر ویو

اتوار 13 مارچ 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ ہم کسی ”مولانا “سے خوفزدہ نہیں ہوں گی ‘ایک نہیں لاکھوں مولوی بھی سامنے آجائے خواتین اب پیچھے نہیں ہٹیں گے‘انتہا پسندوں کو ملک کو یر غمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ‘سیاسی جماعتوں کو سمجھ آگئی ہے خواتین کو مضبوط بنائے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن کیوں حقو ق نسواں بل سے خوفزدہ ہو رہے ہیں میں انکو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ہم کسی مرد کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائیں گی اور اس قانون کا مقصد صرف خواتین کا تحفظ ہے اور بلاوجہ کسی مرد کو خواتین گھروں سے نہیں نکالیں گی لیکن جو خواتین پر بلاوجہ تشدد کر یں گے انکو ضرور سزا ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا اور ان جیسے لوگ احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتی ہیں کہ ہم کسی مولانا سے خوفزدہ نہیں ہو نگیں بلکہ اپنے حقوق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گیں ۔