پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کریں،دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ، پاکستان آکر ایسا لگاجیسے اپنے گھر میں آئے ہیں،پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں،دونوں ملکوں میں فری ٹریڈ اورویزہ میں نرمی سے محبت بڑھے گی، بی جے پی رہنماؤں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس تقریب سے خطاب
اتوار 13 مارچ 2016 22:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کریں،دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ، پاکستان آکر ایسا لگاجیسے اپنے گھر میں آئے ہیں،پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں،دونوں ملکوں میں فری ٹریڈ اورویزہ میں نرمی سے محبت بڑھے گی۔
یہ بات اتوار کو بی جے پی کے رہنماؤں جے جولی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے خارجہ امور کے رکن وجے مہتہ اورصحافی لبنا آصف بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداران جن میں صدر نیشنل پریس کلب اوردیگرنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے بھارتی وفد کی آمد کا خیرمقدم کیا۔
بی جے پی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہمیں یہاں آکر کوئی فرق محسوس نہیں ہوا ایسالگا کہ پاکستان اوربھارت ایک گھر کی طرح ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیل سے محبت بڑھے گی،نریندرمودی پاکستان سے دوستی چاہتے ہیں اوراس کا ثبوت انہوں نے25دسمبر کو لاہور آکردیاتھا،یہاں آکر پاکستان کے لیڈرز اور عوام نے بہت پیار دیا ۔ دونوں ملکوں کی عوام محبت چاہتی ہے ، انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کا جو بھی رزلٹ آئے وہ آپس میں دونوں کو ملائے گا ۔ جو ٹیم بھی دونوں ملکوں کی جیتے گی اس سے ہمیں خوشی ہو گی ۔دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ وقت کی بھی ضرورت ہے اور محبت کے لئے بھی ضروری ہے اسے جلد از جلد شروع کر دینا چاہیئے ۔ دہشتگرد دونوں ملکوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ۔ ہم کسی ایسے گروپ کا ساتھ نہیں دیتے جو پاکستان کی ٹیم کو انڈیا میں کرکٹ کھیلنے سے روکے ۔انہوں نے کہا کہ ویزہ میں نرمی بہت ضروری ہے اس سے دونوں ملکوں میں دوری ختم ہو گی ۔ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان میں مقدمہ درج ہونے سے لگتا ہے کہ معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں ۔ تمام مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل کئے جا سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.