مصطفی کمال کو لانچ کرنیوالے اور ہیں عشرت العباد میں اتنی ہمت نہیں‘رانا ثناء اللہ خان،ایم کیوایم کو توڑنے کی کوشش کر نیوالوں کو سمجھ لینا چاہیے ایسے طر یقے سے کوئی جماعت ٹوٹتی ہے اور نہ ہی بنتی ہے ‘مصطفی کمال ایم کیوایم پر باہر سے حملہ آوار ہوئے مگر کا میاب نہیں ہوں گے ‘کیوں ناخداؤں کو سمجھ نہیں آتی کی طاقت سے کسی کی آواز کو دبا نہیں جا سکتا “ایم کیوایم کے ”را“سے تعلقات کی باتیں ہم نے بھی کچھ عر صہ پہلے ہی سنی ہیں‘20سال ایم کیوایم کا حصہ رہنے والے مصطفی کمال کو اب سب باتوں کا پتہ چلا ؟‘ٹی وی انٹر ویو

اتوار 13 مارچ 2016 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی رائے میں مصطفی کمال کو لانچ کرنیوالے اور ہیں عشرت العباد میں اتنی ہمت نہیں‘(ن) لیگ کی حکومت کو اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ‘ایم کیوایم کو توڑنے کی کوشش کر نیوالوں کو سمجھ لینا چاہیے ایسے طر یقے سے کوئی جماعت ٹوٹتی ہے اور نہ ہی بنتی ہے ‘مصطفی کمال ایم کیوایم پر باہر سے حملہ آوار ہوئے مگر کا میاب نہیں ہوں گے ‘کیوں ناخداؤں کو سمجھ نہیں آتی کی طاقت سے کسی کی آواز کو دبا نہیں جا سکتا “ایم کیوایم کے ”را“سے تعلقات کی باتیں ہم نے بھی کچھ عر صہ پہلے ہی سنی ہیں۔

اپنے ایک نجی ٹی وی انٹر ویو کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ میں ذاتی اور سیاسی کارکن کے طور پر سمجھتا ہوں کہ مصطفی کمال کو باقاعدہ لانچ کیا گیا ہے مگر ایسے لوگوں کو کیوں سمجھ نہیں آتی کہ ایسے حر بوں سے جماعتوں کو توڑا اور بنایا نہیں جا سکتا ‘انکو لانچ کر نیوالے کون لوگ ہیں انکے بارے میں پوری قوم جانتی ہے(ن) لیگ کی حکومت کا ا س سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائدکے بعد کوئی انکی پارٹی سے اوپر آسکتا ہے مگر مصطفی کمال جو انداز اختیار کیا ہے وہ کا میاب نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جب ان سے سوال کیا گیا کہ عشرت العباد نے مصطفی کمال کولانچ کیا ہے تواسکے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عشرت العباد میں اتنی ہمت کہا کہ وہ انکو لانچ کریں انکے پیچھے اور لوگ ہیں لیکن یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ آنیوالے وقت میں عشرت العباد کے مصطفی کمال کے ساتھ ملنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں کو آزادی کیساتھ سیاست کر نے کی اجازت ہونی چاہیے مگر کسی دہشت گرد‘ بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کو ایسے لوگوں کو سپورٹ کر نا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مصطفی کمال کو ایم کیوایم میں 20سال سے زائد ہو چکے ہیں مگر ان کو سب باتوں کو اب پتہ چلا ہے ؟۔