پاکستان کی اقتصادی نمو تیزی سے بڑھی ہے اور مالی سال 2016ء میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت زرمبادلہ کی شرح میں استحکام دیکھا گیا، عالمی بنک کی مائیکرو اکنامک آؤٹ لک رپورٹ
اتوار 13 مارچ 2016 23:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) عالمی بنک نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ مائیکرو اکنامک آؤٹ لک 2015ء میں مستحکم بڑھوتی، وصولیوں پر مبنی افراط زر کی شرح میں کمی کو ظاہر کیا ہے جو آئندہ دو سالوں کیلئے بیرونی پوزیشن کی بہتری اور مالی استحکام کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ عالمی بنک کی آؤٹ لک 2015ء کے مطابق پاکستان کی اقتصادی نمو تیزی سے بڑھی ہے اور مالی سال 2016ء میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صنعت اور خدمات کے شعبوں میں مضبوط ترقی کے ذریعے مالی سال 2017 میں 4.8 فیصد سے زائد پر پہنچ جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سی پیک سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے مالی سال 2017ء تک پاکستان کی سرمایہ کاری میں جی ڈی پی کا 15.4 فیصد اضافہ متوقع ہے اور جی ڈی پی کی شرح بھی بڑھے گی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت زرمبادلہ کی شرح میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ اکاؤنٹ خسارہ میں 1.0 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کیا گیا ہے جو 2017ء تک برقرار رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پاکستان کے ترسیلات زر پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمدات میں بھی اضافے کے امکانات واضح ہیں۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری اور اندرونی طلب کی وجہ سے درآمدات میں معتدل ترقی ظاہر کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.