وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کیلئے اجلاس کی صدارت
اتوار 13 مارچ 2016 23:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو مورگن سٹین لے کیپٹل انٹرنیشنل کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں ممکنہ طور پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کوملانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے وفاقی وزیر کو کمپنیز بل 2016ء کے اہم نکات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام شراکت داروں کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کی ہے تاکہ ان کی تجاویز کو بھی شامل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایف پی سی سی آئی اور آئی سی اے پی کے ساتھ، مشاورتی نشست اور راؤنڈ ٹیبل منعقد کئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد بل کے مسودے میں مشاورتی عمل کے دوران آنے والی تجاویز کی روشنی میں ترمیم کی جارہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جائے اس میں تمام فریقین اور شراکت داروں کو مدعو کیا جائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کمنیز بل کے مسودے پر مشاورتی عمل کے لئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی اور آئی سی اے پی کو شریک کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے پاکستان کیپٹل مارکیٹ کو مورگن سٹین لے کیپٹل انٹرنیشنل سے ملانے کیلئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.