وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کیلئے اجلاس کی صدارت

اتوار 13 مارچ 2016 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو مورگن سٹین لے کیپٹل انٹرنیشنل کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں ممکنہ طور پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کوملانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے وفاقی وزیر کو کمپنیز بل 2016ء کے اہم نکات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام شراکت داروں کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کی ہے تاکہ ان کی تجاویز کو بھی شامل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایف پی سی سی آئی اور آئی سی اے پی کے ساتھ، مشاورتی نشست اور راؤنڈ ٹیبل منعقد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد بل کے مسودے میں مشاورتی عمل کے دوران آنے والی تجاویز کی روشنی میں ترمیم کی جارہی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جائے اس میں تمام فریقین اور شراکت داروں کو مدعو کیا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کمنیز بل کے مسودے پر مشاورتی عمل کے لئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی اور آئی سی اے پی کو شریک کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے پاکستان کیپٹل مارکیٹ کو مورگن سٹین لے کیپٹل انٹرنیشنل سے ملانے کیلئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :