اسلام آباد ، بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسیکورٹی فورسز کی کاروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کاروائی کر کے مبینہ دہشت گرد محب اللہ کو گرفتار کر لیا، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کی جس دوران مبینہ دہشتگرد محب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والا دہشتگرد ماموں اور ممانی کو جدہ کے لئے رخصت کرنے آیا تھا جبکہ اس کا تعلق بٹ گرام سے ہے اور وہسیکیورٹی فورسز کوکئی کیسز میں مطلوب تھا جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :