1984 میں ای میل بھیجنا کتنا مشکل تھا؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مارچ 2016 01:21

1984 میں ای میل بھیجنا کتنا مشکل تھا؟

آج کل ای میل بھیجنا یا ای میل کا جواب دینا انتہائی آسان ہے۔ ایک بچہ بھی بہت آسانی کے ساتھ ای میل بھیج سکتا ہے۔ ای میل سروسز فراہم کرنے والی ویب سائٹس اب اتنے ذہین الگورتھم بنا چکی ہیں کہ وہ آپ کی ای میل پڑھ کر خود جواب تیار کر لیتی ہے، آپ کو بس پڑھ کر Sendبٹن دبانا پڑتا ہے۔
ای میل بھیجنا ہمیشہ سے اتنا آسان نہیں تھا۔ شروع میں ای میل بھیجنے کے لیے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے تھے۔


1984 میں بھی بہت سے لوگوں کو معلوم تھا کہ ای میل کیا چیز ہوتی ہے، اس وقت کے ایک ٹی وی کے ٹیکنالوجی سے متعلق شو میں ای میل بھیجنے کا طریقہ کار بتایا گیا تھا۔ اس دوران میزبان اپنے ماہر سے پہلا سوال کرتی ہے کہ مجھے آپ کا کمپیوٹر ٹیلی فون لائن سے منسلک نظر آ رہا ہے، کیا مجھے بتائیں گے کہ ایسا کیسے کیا؟
اس پروگرام کی ویڈیو آج بھی موجود ہے ، جوآج کے دور میں کافی دلچسپ لگتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو چند ہفتے پہلے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں ایک کمپیوٹر کو Minor Miracles WS2000 موڈیم کے ذریعے پرسٹل نیٹ ورک سے منسلک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کنکشن بنانے کے بعد کمپیوٹر آپریٹر Micronet 800سروس پر لاگ ان ہوجاتا ہے، یہ سروس ٹیکنالوجی سے منسلک معلومات، سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ، دوسری سروس جیسے بلیٹن بورڈ اور اس وقت کے پرسنل ہوم پیج کی سروس فراہم کرتی تھی۔


اس ویڈیو میں کمپیوٹر آپریٹر ای میل بھیجنے کا طریقہ بتاتا اور میزبان ای میل وصول کر کے اسے پرنٹ کرنےکا طریقہ بتاتی ہے۔
ویڈیو کے شروع میں کمپیوٹر آپریٹر کمپیوٹر کو کنکٹ کرنے کے 7عدد کا فون نمبر بھی ڈائل کرتا ہے، جس کے بعد وہ ریسور کریڈل پر رکھ دیتا ہے۔
اس کے علاوہ اس ویڈیو میں کیا ہوتا ہے، آپ خود دیکھ لیں۔