اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز کی رواں ہفتے ملاقات کا امکان ۔ بھارتی میڈیا’ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 10:46

اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ پاکستان سر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز کی رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج اور سر تاج عزیز رواں ہفتے 16 مارچ کو سارک کونسل کے وزرا کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی نیپال میں ملاقات کا امکان ہے۔ جبکہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد ملتوی ہو گئے تھے تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کے مابین ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔