مہاجرین پر 600 ملین یورو کے اخراجات اٹھ چکے ہیں، یونانی مرکزی بینک

پیر 14 مارچ 2016 10:50

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) یونان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مہاجرین کی وجہ سے یونان اب تک600 ملین یورو سے زیادہ کے اخراجات کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر یانیس ستورناراس نے کہا کہ مہاجرین کی یونان آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدونیہ کی جانب سے سرحد کی بندش کے بعد یونان میں مہاجرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بلقان ریاستوں کی جانب سے سرحدین بند کر دینے کے بعد اس وقت یونان میں قریب 41 ہزار مہاجرین مختلف مقامات پر خیمہ بستوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :