ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پناہ گزینوں کی ملک بدری بارے یورپی یونین اور ترکی کے مابین مجوزہ معاہدہ کو اخلاقی اور قانونی طور پر غلط قرار دے دیا

پیر 14 مارچ 2016 10:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی ملک بدری کے حوالے سے یورپی یونین اور ترکی کے مابین مجوزہ معاہدہ اخلاقی اور قانونی طور پر غلط ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل شلیل شیَٹی نے اپنی گفتگو میں حال ہی میں اس عبوری معاہدے کو ناقص، غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اس مجوزہ معاہدے کے مطابق غیر قانونی طور پر ترکی سے یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کو یورپ سے ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیج دیا جائے گا۔ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان اس ہفتے ایک اور سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں اس معاہدے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہے۔