اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں کی انقرہ میں بم دھماکوں کی مذمت
پیر 14 مارچ 2016 10:52
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت عالمی رہنماؤں نے انقرہ میں بم دھماکوں کی مذمت اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے ان دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں ترک عوام اور حکومت سے انقرہ حملوں اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مشکل گھڑی میں ترکی کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقرہ میں دہشت گردی یورپی اقدار کے خلاف حملہ ہے۔آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس المیہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین ، ترک عوام سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کیصحت یابی کت لے دعا گو ہوں۔(جاری ہے)
روس کے صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔
لتھوانیا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹویٹر اکاوٴنٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقرہ میں مزید ایک خونی حملہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کو ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور ہمیں اپنے اتحادی ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ انقرہ میں موجود برطانیہ کیسفیر رچرڈ موور نے اپنے بیان میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.