جرمن چانسلکا ترک وزیراعظم کو فون، ترکی ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

پیر 14 مارچ 2016 10:52

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) جرمن چانسلرانجیلامرکل کی ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں 7 مارچ کو ہونے والے ترکی یورپی یونین سربراہ اجلاس کے نتائج اور 18مارچ کو برسلز میں ہونے والے ترکی ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترک وزیراعظم نے کہا کہ برسلزسربراہی اجلاس ، ترک باشندوں کی یورپ میں بغیر ویزے آمدو رفت پر عمل درآمد ، یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے اور غیر ملکی باشندوں کی غیر قانونی طریقے سے یورپ آمد کی روک تھام جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔جرمنی چانسلر نے ترکی کے ساتھ اپنے اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔