’سندھ کے نئے آئی جی اللہ دینو خواجہ کرپٹ پولیس افسران کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دادو کی گلیوں میں دودھ بیچتے تھے‘ نئے آئی جی سندھ سے متعلق چند اہم اور دلچسپ معلومات
سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 11:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی مشاورت سے 12 مارچ کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جگہ اللہ دینو خواجہ کو تعینات کیا تھا۔ اللہ دینو خواجہ نوکری کے دوران دادو کی گلیوں میں پولیس افسران کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے کے لیے دودھ فروخت کرتے تھے۔ جنہیں بعد ازاں منفرد قابلیت کی بنا پر ملزمان کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دادو کا ایس ایس پی مقرر کر دیا گیا ۔
اللہ دینو خواجہ کی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے دادو کی گلیوں میں دودھ فروش اور سبزی فروش کی آڑ میں گشت کرنا شروع کر دیا۔ اللہ دینو ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے لیکن انہیں ایک ہندو خاندان نے پروان چڑھایا، اللہ دینو خواجہ اپنے خوابوں کی تکمیل میں ساتھ دینے پر اپنے سر پرست دریانو مال کے بھی نہایت مشکور ہیں۔(جاری ہے)
اللہ دینو خواجہ کا کہنا ہے کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے لیکن میں اپنی تعلیم کے تمام اخرجات برداشت کرنے اور مجھے ایک اچھا شہری بنانے پر اپنے دوست ہندو خاندان کا بھی مشکور ہوں۔
اللہ دینو خواجہ کو محکمہ پولیس سندھ میں باعزت اور ایماندار آفیسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اللہ دینو خواجہ اب سندھ کے نئے آئی جی مقرر ہیں۔ جبکہ اللہ دینو خواجہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پر عائد کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تین رکنی کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.