راولپنڈی، مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی

پیر 14 مارچ 2016 11:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) راولپنڈی کے علاقے شمس ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شمس ٹاوٴن کے علاقے میں جاوید نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے مکان کی چھت 2 روز کی بارش کے باعث بوسیدہ ہو گئی تھی جو رات اچانک زمیں بوس ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :