سلینا گومز 69.2 ملین فالورزکے ساتھ انسٹا گرام پر مقبول ترین شخصیت

پیر 14 مارچ 2016 11:30

سلینا گومز 69.2 ملین فالورزکے ساتھ انسٹا گرام پر مقبول ترین شخصیت

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) ہالی وڈگلوکارہ سلینا گومز فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر سب سے ذیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز کے انسٹاگرام مداحوں کی تعداد 69.2 ملین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوڑ میں انکی بہترین دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 69.1ملین مداحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس بات کا اعلان کیا گیااور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی بے لوث محبت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی وجہ سے وہ انسٹا گرام پر سب سے ذیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔