بھارتی تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی

پیر 14 مارچ 2016 11:39

چنائے۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارت میں تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی۔ بھارتی پولیس کے مطابق سائی پرشانت نے اپنے گھر میں کسی مشروب میں زہر ملا کر پی لیا۔

(جاری ہے)

سائی پرشانت نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ سائی پرشانت نے تامل ٹی وی سیریلز انا ملائی ‘ سلوی اور اراسی کے ساتھ ساتھ تامل فلموں نیرم ‘ تھگڑی اور واڈا کری میں بھی اداکاری کی ۔ انہوں نے دل دل د نا دھل نامی ٹی وی شو کی بھی میزبانی کی۔ پولیس کے مطابق سائی پرشانت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کلپاک میڈیکل کالج منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :