تخلیقی آئیڈیاز صبح کے وقت دوڑنے کے دوران ذہن میں آتے ہیں آتے ہیں،نکول شرزنگر

پیر 14 مارچ 2016 11:39

تخلیقی آئیڈیاز صبح کے وقت دوڑنے کے دوران ذہن میں آتے ہیں آتے ہیں،نکول ..

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) بالی وڈ گلوکارہ نکول شرزنگر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ذہن میں زیادہ تر تخلیقی آئیڈیاز صبح کے وقت دوڑنے کے دوران آتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے صبح کے وقت دوڑتی ہیں اور اس سے نہ صرف ان کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ جو بھی چیز ان کو اچھی لگے کھاتی ہیں بلکہ اپنے پروفیشن کے حوالہ سے اکثر تخلیقی آئیڈیاز ان کے ذہن میں اسی وقت آتے ہیں ۔ 37 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ وہ ہر چیز میں اعتدال کی قائل ہیں اور رات کا کھانا سونے سے کافی دیر قبل کھاتی ہیں ۔ نکول شرزنگر نے بتایا کہ انہیں میکسیکن ڈشیں زیادہ پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :