ایرانی وزیر خارجہ کی نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت سے ملاقات،دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تبادل خیال

پیر 14 مارچ 2016 11:42

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نیوزی لینڈ وزیر تجارت ٹاڈ مک کلے سے ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادل خیال کیاگیا۔ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ کے دوران نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ وزیر تجارت ۔

(جاری ہے)

سے ملاقات کے دوران دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادل خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی کی بہتری کا جائزہ لیتے ہوئے مکمل منصوبے کے تحت نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت کے دورہ تہران کے دورہ کی دعوت دی۔ اس ملاقات میں نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت نے بھی اپنے یقینی دورہ ایران کی تاریخ کا عنقریب اعلان کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بعض شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔