ویتنام و ایران کے صدورکی ملاقات ، اقتصادی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال

پیر 14 مارچ 2016 11:42

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) ویتنام کے صدر ترونگ تان سنگ اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، بینکاری لین دین اور تیل و گیس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے صدر نے تین روزہ دورہ ایران کے دوران صدر حسن روحانی اوردیگر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خاص طور پر اقتصادی تعاون، بینکاری لین دین اور تیل و گیس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویتنام کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اورچھ بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ عالمی امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ویتنام اور ایران کے تعلقات میں نیا باب کھل گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور ویتنام کے درمیان اقتصادی لین کا حجم سن2010 میں80 ملین ڈالر تھا جو سن 2013میں بڑھ کر 3 سو ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :