دہشت گردحملے ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتے‘دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مضبوط ہوا ہے:ترک صدر
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 12:02
انقرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ 125 زخمیوں میں ایک درجن سے زائد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی سالمیت، قوم کے اتحاد اور یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے والے یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں بلکہ اور مضبوط کرتے ہیں۔
ایک ہی ماہ کے دوران انقرہ میں ہونے والا یہ دوسرا ہلاکت خیز واقعہ تھا۔شہر کے مصروف علاقے کیزیلے میں ہونے والے اس دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ افقان علیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہری ایک بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہے تھے کہ انھیں بارود سے بھری کار میں دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم احمد داود اغلو اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ "تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں، لیکن اس میں ملوث تنظیم کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی بتایا جائے گا۔
دو روز قبل ہی انقرہ میں امریکی سفارتخانے نے ایک انتباہ جاری کیا تھا کہ سرکاری عمارتوں والے علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اتوار کو جہاں یہ دھماکا ہوا وہاں سے کچھ ہی فاصلے پر غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری دفاتر واقع ہیں۔امریکہ نے اس دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور وائٹ ہاوس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "یہ وحشیانہ اقدام حال ہی میں ترک عوام کے خلاف ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ اپنے گراں قدر شراکت دار ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔تاحال کسی تنظیم یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں شدت پسند گروپ داعش اور کرد علیحدگی پسندوں کی طرف سے ترکی میں پرتشدد واقعات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.