آئیوری کوسٹ کے سیاحتی قصبے کے ساحل پر مسلح افراد کے حملے میں 4 یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 12:02
آئیوری کوسٹ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ کے ایک معروف سیاحتی قصبے کے ساحل پر مسلح افراد کے حملے میں چار یورپی سیاحوں سمیت کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر عابد جان سے 40 کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔
مذکورہ قصبہ اپنے ساحل، قہوہ خانوں اور ہوٹلوں کے باعث مغربی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے جب کہ عابد جان کے رہائشی بھی تفریح کی غرض سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔آئیوری کوسٹ کے صدر الاسان اوتارا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جنہوں نے گرینڈ بسام کے ساحل پر واقع ہوٹلوں کو دوپہر کے وقت نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
عینی شاہدین کے مطابق تمام حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے جنہوں نے ساحل پر واقع ریستورانوں میں کھانے پینے میں مصروف سیاحوں پر فائرنگ کی۔
صدر کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 14 عام شہری جب کہ اسپیشل فورس دستے کے دو اہلکار شامل ہیں۔صدر کے مطابق تمام چھ حملہ آور فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم چار یورپی سیاح شامل ہیں۔فرانس کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں فرانس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔ دیگر تین غیر ملکیوں کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔خطے میں سرگرم القاعدہ کی مقامی شاخ 'القاعدہ فی بلاد المغرب' نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔آئیوری کوسٹ فرانس کی نو آبادی رہا ہے جو اپنے خوب صورت ساحل، ثقافت اور جنگلات کے باعث مغربی خصوصاً فرانسیسی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔فائرنگ کے اس واقعے سے لگ بھگ دو ماہ قبل مسلمان شدت پسندوں نے آئیوری کوسٹ کے پڑوسی ملک برکینسا فاسو کے دارالحکومت ااوگادوگو کے معروف ہوٹل اور قہوہ خانے پر حملہ کیا تھا جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.