فاسٹ باؤلر محمد سمیع سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 12:12

فاسٹ باؤلر محمد سمیع سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ سے باہر

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاؤں میں گیند لگنے سے زخمی ہونے والے 35سالہ فاسٹ باؤلر سمیع ابھی تک فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کے باعث وہ آج سری لنکا کیخلاف شیڈول وارم اپ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے میچ میں بھی انکی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے ۔