ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ‘ سپر 10کے مقابلوں کاآغاز پندرہ مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا

پیر 14 مارچ 2016 12:17

ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے سپر10 کے مقابلوں کا آغاز 15 مارچ کو گروپ 2 میں موجود میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گروپ 2 میں آسٹریلیا ‘پاکستان ‘بھارت ‘ نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹیم ہوگی ‘ویسٹ انڈیز ‘سری لنکا ‘ انگلینڈ ‘ جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیم گروپ 1 میں شامل ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے میچزنئی دہلی میں اور فائنل 3 اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔