لاہور : اسٹیج آرٹسٹ نرگس نے انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 12:29

لاہور : اسٹیج آرٹسٹ نرگس نے انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : اسٹیج آرٹسٹ نرگس نے اسٹیج انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پر نرگس کے نمودار ہوتے ہی پورا ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ نرگس کے مداحوں نے ان کا تالیوں سے بھر پور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں اسٹیج فنکار نرگس کا کہنا کہ فنکار کو ان کے مداح ایک کشش کے تحت کھینچ کر واپس لے آتے ہیں، اور فنکاروں کے لیے گھر بیٹھنا نہایت مشکل ہے جس کے بعد میں انڈسٹری میں واپس آئی ہوں۔ گوجرانوالہ ایشیا تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں بھی نرگس نے اپنے فن کے جوہر دکھائے جس نے حاضرین کو اور بالخصوص نرگس کے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

متعلقہ عنوان :