کیا ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرنے والی ہے؟؟ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال آج چوتھی پریس کانفرنس کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 12:42

کیا ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرنے والی ہے؟؟ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے آج اپنی چوتھی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ آج دوپہر تین بجے نہایت اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے چار سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر پہلی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی دوسری پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ تیسری پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنماؤں آفتاب عالم اور وسیم آفتاب نے مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم آج ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں مزید رہنماؤں کی شمولیت کا امکان ہے ۔ مصطفیٰ کمال کے قافلے میں ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون کے شامل ہونے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں جب کہ آج کی پریس کانفرنس میں بھی مصطفیٰ کمال کی جانب سے اہم اعلانات اور انکشافات متوقع ہیں۔