فلم ” فکر ناٹ “ کی کامیابی نے حوصلے بلند کر دیئے ،بہت جلد دوسری فلم کا آغاز کروں گی ‘ عاصمہ بٹ

پیر 14 مارچ 2016 12:53

فلم ” فکر ناٹ “ کی کامیابی نے حوصلے بلند کر دیئے ،بہت جلد دوسری فلم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے کہ ہے کہ میری فلم ” فکر ناٹ “ کی کامیابی نے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں اور میں بہت جلد دوسری فلم کا آغاز کروں گی ، میری دوسری فلم میں سینئرز کے ساتھ دوبارہ نئے چہروں کو بھی موقع دیا جائیگا ۔” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے مجھے فلم کے حوالے سے خوفزدہ کر رکھا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ میری فلم ” فکر ناٹ “ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

میں نے اس فلم میں تمام نئے چہروں کو موقع دیا تھا جنہوں نے توقعات کے مطابق پرفارم کیا ۔ عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی نے میرے اندر ایک قوت پیدا کر دی ہے اور میں جلد اپنی دوسری نئی فلم شروع کروں گی جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ دوبارہ نئے چہروں کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام میڈیا کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم میری رہنمائی اور تعاون کیا اور میں دل کی گہرائیوں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔