اداکار شان کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہونے کے باوجود سینما گھروں میں چھائے رہے

پیر 14 مارچ 2016 12:55

اداکار شان کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہونے کے باوجود سینما گھروں میں چھائے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اداکار شان کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہونے کے باوجود سینما گھروں میں چھائے رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال سے اداکار شان کی کوئی پنجابی فلم ریلیز نہ ہونے کے باعث ان کی پرانی فلمیں مسلسل سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں اور رواں ہفتے بھی اداکار شان کی تین پنجابی فلمیں اتھرا ، گجر دا کھڑاک اور میڈیم ایکس سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

شان واحد اداکار ہیں جن کی دو سال سے پرانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں ۔