ماہ نور نے بھارت میں اپنے ویڈیو گانے کی شوٹنگ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ملتوی کر دی

پیر 14 مارچ 2016 12:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اداکارہ ماہ نور نے بھارت میں اپنے ویڈیو گانے کی شوٹنگ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے بھارت میں ایک گانے کی ویڈیو میں کام کرنے کی حامی بھری تھی جس کے لئے ان کو اگلے ماہ بھارت جانا تھا تاہم ماہ نور کا موقف ہے کہ ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت گئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارتی انتہا پسندوں کا رویہ دیکھنے کے بعد ویڈیو میں کام کرنے یا نہ کرنے پر غور کروں گی تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا رویہ مثبت رہا تو میں اگلے ماہ کے آخر میں ویڈیو گانے کی ریکارڈنگ کے لئے بھارت جاؤں گی ۔ورنہ دیگر صورت میں پہلے اپنے ملک کو ہر اعتبار سے ترجیح دوں گی ۔